Live Updates

کوٹڈیجی میں سابق ایم پی زمین کے ٹکڑے کے لیے لوگوں کا جانی دشمن بن گیا

ہاریوں کی جان لینے کی کوشش،ہاریوں پر فائرنگ،کئی گھر جلادیئے ہماری زمینوں کا پانی بھی روکنے کی کوشش کی، ڈاکٹر محمد علی ایڈووکیٹ

جمعہ 23 مئی 2025 19:12

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)کوٹڈیجی میں سابق ایم پی زمین کے ٹکڑے کے لیے لوگوں کا جانی دشمن بن گیا، ہاریوں کی جان لینے کی کوشش،ہاریوں پر فائرنگ،کئی گھر جلادیئے ہماری زمینوں کا پانی بھی روکنے کی کوشش کی، ڈاکٹر محمد علی و ایڈوکیٹ امجد علی ابڑو کی گفتگوتفصیلات کے مطابق خیرپور ضلع کی تحصیل کوٹ ڈیجی کے مکین ڈاکٹر محمدعلی ابڑو اور ایڈوکیٹ امجد علی ابڑو کی قیادت میں ابڑو برادری نے علاقہ کے سابق ایم پی اے و پیپلزپارٹی رہنما منور وسان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ منور وسان اپنے اثر ورسوخ کے زور پر ہماری آباؤ اجداد کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے گذشتہ دنوں سابق ایم پی اے کے کارندوں نے ہماری زمین پر قبضہ کرنے کے لیے ایڈوکٹ ھائی کورٹ امجد علی ابڑو اور وہان ہمارے کام کرنے والیہاریوں پر فائرنگ کی اور زبردستی ہماری زمینوں کا پانی بند کرنے کی کوشش کی اور اس کیکچھ ہی دن بعد ہی ہمارے ہاریوں کے گھروں کو آگ لگوا دی جس سے متعدد ہاریوں کے گھر جل گئے انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعظم، وزیر اعلی سندھ اور چیف جسٹس پاکستان و سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اور ہمارے ہاریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور سابق ایم پی اے اور ان کے کارندوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے کیونکہ ایسے لوگ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور لوگوں میں اس کا امیج خراب کرنا چاہتے ہیں ہمیں امید ہے کہ بلاول بھٹو اپنی پارٹی کی ساکھ کوبچانے کے لیے ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کریں گے دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق ایم پی اے منور وسان نے رابطے پر بتایا کہ میں سیاسی بندہ ہوں لوگوں کی خدمت کے جذبے سے ہمیشہ کام کیا ہے جس زمین پر قبضے کا مخالفین الزام لگا رہے ہیں اس کے تمام قانونی کاغذات میرے پاس موجود ہیں یہ زمین میں نے سابق وزیر اعلیٰ سید غوث علی شاہ کی گذارش پر ایک بیوہ سے خریدی ہے جس کا پاور آف اٹارنی میرے پاس موجود ہے اگر میں کسی کے خلاف کوئی کاروائی کیوں کروں گا میں تو بس یہ چاہتا ہوں کہ جس زمین کو میں نے خریدا ہے وہ میرے نام منتقل ہو ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کے الزامات بلاجواز اور بے بنیاد ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات