Live Updates

سکھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور شہریوں کے حقوق کیلئے آل پارٹیز کانفرنس نے مرحلہ وار احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا

جمعہ 23 مئی 2025 19:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)سکھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور شہریوں کے حقوق کیلئے آل پارٹیز کانفرنس نے مرحلہ وار احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ، اس سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس کے زیر اہتمام گھنٹہ گھر چوک پر سکھر کی مختلف سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، قومپرست جماعتوں ، معزز شہریوں کی جانب سے علامتی بھوک ہٹرتال کی گئی اور امن و امان کے قیام سمیت شہری حقوق کیلئے نعرے لگائے گئے ، علامتی بھوک ہٹرتال میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی ، سنی تحریک کے حافظ محبوب علی سہتو ،انور کمال بلوچ ، نظیمات اہلسنت کے مشرف محمود قادری ، ایس یو پی کے ماجد علی ڈنور ، جے یو آئی کے مفتی قمر الدین ملانو ، مفتی محمد اعظم مہر ، ایس یو پی کے عیدن جاگیرانی، ایس ٹی پی کے نومی سندھی ،ظفر کھوسہ سمیت ن لیگ کے اعظم خان ،خالد آرائیں، عبدالفتاح ابڑو،یوتھ ونگ ن لیگ کے صدر شاہد میرانی جنرل سیکرٹری دانیال الٰہی ،انفارمیشن سیکرٹری یوتھ راشد مہر سمیت سکھر کی مختلف سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، قومپرست جماعتوںکے نمائندگان و سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی ، اس موقع پر علامتی بھوک ہٹرتا ل پر بیٹھے آل پارٹیز کانفرنس کے رہنمائوں خورشید احمد میرانی ، محبو ب علی سہتو ، مشرف محمود قادری ، عیدن جاگیرانی و دیگر کا کہنا تھا کہ سکھر پولیس کی نااہلی کے باعث ضلع میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بگڑچکی ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے امن کا گہوارہ شہر سکھر بدامنی کی بری طرح لپٹ میں آگیا ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ شہر میں آئے روز چوری ڈکیتی اور رہزنی سمیت اغوا کی وارداتیں عا م ہیں شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ، سکھر پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے دعوئے تو کرتی ہے لیکن اس پر عملدر آمد نظر نہیں آتا ہے ، ہمیں ایسا لگتا ہے سکھر پولیس سیاسی ہوگئی ہے اور اسے شہریوں کی کوئی فکر نہیں ہے ، سکھر کی مختلف سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے شہرمیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے کئی بار ملاقات کر کے انہیں آگاہ کیا گیا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے لیکن افسوس معمالات بہتر ہونے کے بجائے مزید بگڑتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں ،ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ شہر اورسکھر کے شہریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے اور جب تک سکھر پولیس اپنا قبلہ درست کر کے شہر میں امن قائم نہیں کریگی ہمارا احتجاجی سلسلہ جاری و ساری رہے گا ، شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی عدم توجہی اور جرائم کے خاتمے کیلئے غیر موئثر اقدامات کی وجہ سے شہر میں آئے روز چوری ، ڈکیتی ، لوٹ مار ، ڈاکہ زنی ، قتل و غارت کے واقعات عام ہو چکے ہیں پولیس کی سرپرستی میں جوئے کے اڈے قائم ہیں ، کھلے عام منشیات فروخت ہو رہی ہے انہوں نے بالاحکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے سمیت ، اسپتالوں کی حالت زار ، شہریوں کو پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی ، قبائلی جھگڑوں کے خاتمے ، شہرمیں کھلے عام سماجی برائیوں ، آکڑا پرچی ، جواء، شہر میں غیر فعال سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر شہری حقوق فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر ہمارا پر امن احتجاجی سلسلہ جاری و ساری رہے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکموں پر عائد ہوگی ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات