
صوبوں کے بقایا جات کی مد میں 161 ارب روپے واجب الادا ہیں، ڈسکوز کے بورڈ کی تشکیل کے بعد نقصانات میں کمی ہو رہی ہے، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بریفنگ
جمعہ 23 مئی 2025 22:00
(جاری ہے)
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبوں سے بقایا جات کے حوالے سے وزارت خزانہ کے ساتھ کچھ روز پہلے میٹنگ کی ہے، اس سال مارچ تک نقصانات میں تقریباً 140 ارب روپے کی کمی کی ہے، پہلے مرحلے میں پاور سیکٹر کی تین ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی، جنکوز کے پرانے سامان کو فروخت کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین سال تک تمام کمپنیوں کی نجکاری کر دی جائے گی، حکومت کا کام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو چلانا نہیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ حکومت ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے گی، پاور ٹیرف پر سالانہ نظر ثانی میں بجلی کی طلب اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے انڈسٹری کے ریٹ 31 فیصد کم کیے ہیں، پیک آورز میں مہنگے پاور پلانٹس چلائے جاتے ہیں جس کے باعث ٹیرف بڑھ جاتا ہے، اگر اوسط ٹیرف چلائیں تو انڈسٹری کیلئے ٹیرف بڑھ جائے گا، کپیسٹی چارجز اب بھی ادا کیے جا رہے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی اور علاقہ دامان کے راہنماء ملک آصف بلال پوٹہ ایڈوکیٹ کی ملاقات
-
احمدیار،زیادتی کے مقدمے ملزم کو عمرقید ، ایک لاکھ ہرجانے کا حکم
-
جماعت اسلامی کا مہنگائی، شوگر مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
نفیسہ شاہ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
-
فیصل کریم کنڈی کی کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار وں شہادت کے واقعہ کی مذمت
-
وزیراعظم سے کھیئل داس کوہستانی کی ملاقات ، وزارت کے امورپر گفتگو
-
چیچہ وطنی، الیکٹریشن اور اسکے ساتھی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا دورہ پولیس لائنز پشاور
-
سینیٹر عرفان صدیقی کی وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین کے گھر آمد، اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی
-
وزیرداخلہ کا ڈی ائی خان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
-
پنجاب،اپنی چھت اپنا گھر پروگرام 26-2025 کیلئے 42ارب کی گرانٹ جاری
-
پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والوں کو انعام ملے گا، پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل 2025 منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.