Live Updates

صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی ملائیشین ہائی کمیشن کے ہیڈ آف مشن سیافک فردوس سے ملاقات

جمعہ 23 مئی 2025 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر، ابراہیم حسن مراد نے ملائیشین ہائی کمیشن کے ہیڈ آف مشن سیافک فردوس سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیمی، ثقافتی اور سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔دونوں رہنماوں نے اعلی تعلیم، نوجوان کی ترقی اور طلبہ و فیکلٹی کے ایکسچینج پروگراموں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

صدر یو ایم ٹی نے کہا کہ تعلیمی شراکت داری نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بناتی ہے بلکہ دونوں اقوام کے عوامی روابط میں بھی بہتری لاتی ہے۔سیافک فردوس نے یو ایم ٹی کی بین الاقوامی سطح پر علمی تعاون اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر تعلیم اور لیڈرشپ کی ترقی کے شعبوں میں ایک مثبت سنگ میل قرار دیا۔ملاقات کے اختتام پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے سیافک فردوس کو سوینئر پیش کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات