Live Updates

مقبوضہ جموںوکشمیر،”ایس آئی اے“نے 18مقامات پر چھاپے مارے

ہفتہ 24 مئی 2025 11:00

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے کی ٹیموں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پونچھ، راجوری، رام بن اور ادھم پور اضلاع میںکم از کم 18 مقامات پر چھاپے مارے۔چھاپوں کے دوران مکینوں کی سخت ہراساں کیا گیا اور اہم دستاویزات، موبائل فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ قبضے میں لے لیے گئے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات