Live Updates

شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری

نغمے کے بول میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں ہیں، سوشل میڈیا پر دھوم،ٹاپ ٹرینڈ میں شامل

ہفتہ 24 مئی 2025 11:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)آئی ایس پی آرنے معرکہ حق میں وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں نیا گانا میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں ریلیز کردیا۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کی بھارت کیخلاف جنگ میں شاندار فتح اور معرکہ حق میں وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں آئی ایس پی آر نے شاندار نغمہ میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں ریلیز کر دیا۔

(جاری ہے)

نغمہ کے دل سوز اشعار اور گلوکاروں کی سحر انگیز آوازوں نے سماں باندھ دیا، نغمہ میں افواج پاکستان اور شہریوں کی قیمتی قربانیوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نغمہ نے 1965 کے اس جنگی ماحول کی یاد کو دوبارہ تازہ کردیا جب پوری قوم نے مل کر افواج پاکستان کا ساتھ دیا اور بھارت کو دھول چٹائی تھی۔آئی ایس پی آرنے کہاہے کہ بھارت یہ جان لے کہ رات کی تاریکی میں چھپ کر بزدل فوجیں وار کیا کرتی ہیں جبکہ بہادر قومیں اور انکی افواج بتاکر میدانِ جنگ میں اترتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے نئے نغمے نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات