
چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کی لاہور پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ میں شرکت
صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، نائب صدر صائمہ نواز، فنانس سیکرٹری سالک نواز سمیت سینئر صحافیوں نے چیف ایگزیکٹیو لیسکو کا استقبال کیا
میاں محمد ندیم
ہفتہ 24 مئی 2025
14:57

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رمضان بٹ ایمانداراور قابل ترین آفیسر ہیں، رمضان بٹ اور انکی ٹیم بجلی کے مسائل کے حل اور صارفین کو سہولیات پہنچانے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں،انکے آنے کے بعد صارفین کی لیسکو چیف تک رسائی آسان ہوئی ہے. چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا نظام لانے جا رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے جلد یہ منصوبہ لانچ ہو جائے گا، صارفین آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں جس پر فوری عمل ہوتا ہے اور صارفین کو انکی دہلیز پر سہولت فراہم کی جارہی ہے، لیسکو میں لوڈ شیڈنگ ان علاقوں میں ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے،لیسکو میں 2300 فیڈرز میں سے 216 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ہے اور وہ بھی زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے ہوتی ہے، بجلی چوری کو روکنے میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے،بجلی چوری روکنے کے لئے وزیراعظم اور دیگر اعلی آفسران نے فری ہینڈ دیا ہے . انہوں نے کہاکہ ہم پنجاب پولیس اور رینجرزکے ساتھ ملکر بجلی چوروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیںاور چھوٹے بڑے سب بجلی چور ہمارے قابو میں آ رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ بجلی چوری ختم کرکے 24 گھنٹے بجلی مہیا کریں. انہوں نے بتایا کہ آج کے دن 3300 میگاواٹ کی ڈیمانڈ تھی جبکہ لیسکو کے پاس 3400 میگاواٹ بجلی مہیا تھی،حکومتی ادارے جو بجلی کے نادہندہ ہیں ان سے بات چل رہی ہے امید ہے دو ماہ میں پنجاب حکومت کے محکموں کے بل ادا ہو جائیں گے،لیسکو کے صارفین اوور بلنگ سے جلد چھٹکارا حاصل کر لیں گے اگر کہیں اوور بلنگ ہو گی تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا. انہوں نے کہا کہ چیئرمین لسیکو عامر ضیا اور ڈائریکٹر طاہر بشارت چیمہ کا تعاون قابل تحسین ہے اور یہی وجہ ہے کہ لیسکو کے پاس میٹریل کی بھی کوئی قلت نہیں ، لیسکو میں اس وقت سارا نظام آٹو میشن پر چلا گیا ہے، لیسکو ہماری ماں کی مانند ہے جس کی خدمت ہمارا فرض ہے تقریب کے اختتام پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے معزز مہمان کو پھول پیش کئے.

مزید اہم خبریں
-
یمن: امریکہ اور حوثیوں میں فائربندی قیام امن میں مددگار، گرنڈبرگ
-
موزمبیق: مسلح تنازعات اور موسمی آفات 25,000 لوگوں کی نقل مکانی کا سبب
-
یوکرین پر روس کے تابڑ توڑ ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ
-
وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
-
’فون پر آخری پیغام لکھ لیا تھا جو شاید میرے جنازے میں پڑھا جاتا‘
-
معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کو کامیاب بنائیں ‘ احسن اقبال
-
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 9 خوارج مارے گئے
-
ایران کی قومی کونسل نے متنازعہ حجاب قانون کا نفاذ روک دیا
-
کوئٹہ سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی بس کو لین دین کے تنازعہ پر یرغمال بنالیا گیا
-
دنیا میں سب سے زیادہ چائے کی پتی پیدا کرنے والے ممالک میںچین سرفہرست
-
آئندہ بھی پاک بحریہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی، سربراہ پاک بحریہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.