
بھارت نہ تو پاکستان کو خوفزدہ اور نہ کسی ناکامی سے دوچار کر سکا ہے، کرسٹین فیئر
بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے، پاکستان پیچھے نہیں ہٹا اور نہ ہی وہ بھاگا ہے، امریکہ کی سیکورٹی ماہر وپروفیسر کا بھارتی ٹی وی پروگرام میں تبصرہ
فیصل علوی
ہفتہ 24 مئی 2025
15:30

(جاری ہے)
ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے روئیے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہو موجودہ حالات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا موقف سے پیچھے ہٹا ہو۔
پروفیسر کرسٹین فیئر کاکہنا ہے کہ بھارت کے اندر میڈیا جسے میں خاص طور پر فسادی میڈیا کہتی ہوں اس نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارتی بے لگام میڈیا عوام میں ایسی توقعات پیدا کرتا ہے جو بعد میں عسکری تقاضوں کو جنم دیتی ہیں۔ بھارت اور اس کا میڈیا ایک جنگجویانہ رویہ رکھتے ہیں جو خطے میں کشیدگی کا سبب بنتا ہے۔ کرسٹین فیئر کا کہنا تھا کہ تنازعہ بھارت کی توقع سے کہیں زیادہ شدت اختیار کر گیا ہے اور خود بھارت بھی پس پردہ کسی محفوظ راستے کی تلاش میں تھا تاکہ ان معاملات کو سلجھایا جا سکے۔ پروفیسر کرسٹین فیئر نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ تنازع بھارت کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے شدت اختیار کرگیا ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کاکہنا ہے کہ ان بیانات سے بھارت کے اندرونی بیانیے کی ساکھ پر سوالات اٹھنے لگے ہیں جبکہ پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ماہرین کے مطابق پروفیسر کرسٹین فیئر کے یہ بیانات نہ صرف بھارت کی خارجہ پالیسی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں بلکہ یہ پاکستان کی مضبوط دفاعی پوزیشن کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیلاب سے لوگوں کا جتنا نقصان ہوا ہے کےپی حکومت اس کا پورا پورا ازالہ کرے گی
-
پنجاب حکومت کا شہروں کی جدید تعمیروترقی کیلئے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ
-
بھارت: اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف تحریک لانے پر غور
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ جاپان
-
مریم نوازکی پنجاب میں ممکنہ کلائوڈ برسٹ اورطوفانی بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ کا جاپان کے تجارتی ، معاشی اورثقافتی مرکز یوکوہاما شہر کا دورہ
-
14 اگست کے روز کوئٹہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں قومی عدالتی (پالیسی سازی) کمیٹی کا 54واں اجلاس
-
اوجی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی : جھل مگسی میں گیس کا اہم منصوبہ مکمل ، یومیہ 14 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار شروع
-
5اسٹار ہوٹل میں قیام، اعلیٰ درجے کی گاڑیاں اور سفارتی تحائف
-
صحافی خاور حسین کی لاش ملنے کا معاملہ، دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل، تحقیقات جاری
-
کیپیٹل مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.