Live Updates

وفاقی دارالحکومت میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، مختلف مقامات پر درخت گر گئے

ہفتہ 24 مئی 2025 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) وفاقی دارالحکومت میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی،تیز ہوائیں چلنے سے مختلف مقامات پر درخت گر گئے۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور دیگر اے سیز بھی فیلڈ میں موجود رہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے نشیبی ایریاز کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔سی ڈی اے اور سینیٹشن ٹیمز کے ہمراہ نکاسی آب کا عمل بھی جاری ہے۔عرفان میمن نے کہا کہ تمام شاہراہوں سے گرے ہوئے درختوں کو ہٹا دیا گیا ہے،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس شاہراہوں پر موجود ہیں۔ڈی سی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات