جڑواں شہروں میںکالی گھٹائیں،دن کے وقت رات کا سماں

شدید بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زورٹوٹ گیا ، ٹھنڈی ہوائیں

ہفتہ 24 مئی 2025 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کے روز بارش اور ژالہ باری کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک، مری گلیات،کشمیر میں آدھی طوفان اور کالہ گھٹا نے چھانے کے بعد زبر دست بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔

طوفانی بارش کے باعث این ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔ شہریوں سے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کے علاوہ سوات کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، سوات کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

(جاری ہے)

بارش سے بجلی کی بندش اور شدید گرمی سے پریشان عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ادھر بارش کے باعث دریائے سوات اور مقامی ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم ژالہ باری کے باعث آڑو کے باغات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جس سے مقامی کاشتکار تشویش میں مبتلا ہیں۔ اس کے علاوہ رستم اور گردونواح میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ضلع دیرلوئر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور زالہ باری ہوئی، بارش اور ڑالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا، تیز بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی آگئی۔