Live Updates

ساسولی قبیلے کا میڑھ نوشکی میں نصروئی ریکی قبیلے کے پاس پہنچ گئی ایک ماہ کی جنگ بندی

ہفتہ 24 مئی 2025 20:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء) تین ما قبل حرماگئے جنگیاں ضلع واشک میں نصروئی ریکی قبیلے کے ایک شخص کا ساسولی قبیلے کے ہاتھوں شہادت ہوئی تھی جسکے ثالثی کے لیئے کئی قبائلی شخصیات سرگرم ہو گئے اور جمعہ کے روز ساسولی قبیلہ کی جانب سے معتبریں پر مشتمل سابق چئیرمین سردار بہادر خان مینگل/سردار اسد خان جمالدینی/ضلعی امیر جمعیت علما اسلام نوشکی مفتی شیخ غلام نبی/ سردار رسول خان ڈائیزئی مینگل /و دیگر علما کرام و خیراندیشوں کے ہمراہ ایک بلوچی میڑھ نوشکی میں نصروئی ریکی قبیلے کے ہاں ہہنچ گئی اور نصروئی ریکی قبیلے کے قتل پر گفتگو ہوئی اور ثالثین نے جنگ بندی کی گزارش کی جس پر نصروئی ریکی قبیلے کی جانب سے ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے دونوں قبائل کے درمیان ایک ما کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ھیکہ نصروئی ریکی قبیلہ کے میر/معتبرین اور سفید ریشوں سے مشاورت کرکے فیصلے سے ساسولی قبیلہ کو آگا کیا جائیگا اس موقع پر نصروئی ریکی قبیلے کی جانب سے ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی کے ساتھ مفتی فدا الرحمان ریکی/میر خیر اللہ ریکی/عبدالمالک ریکی/اللہ نذر ریکی/میر شہک نصروئی ریکی/میر قیصر ریکی و دیگر بھی تشریف فرما تھے۔

(جاری ہے)

تین ما قبل خرماگئے جنگیاں میں نصروئی ریکی قبیلے کے ایک شخص کا ساسولی قبیلے کے ہاتھوں قتل ساسولی قبیلے کا میڑھ نوشکی میں نصروئی ریکی قبیلے کے پاس پہنچ گئی....ثالثین کی جانب سے ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی سے جنگ بندی کی گزارش،نصروئی ریکی قبیلے کی جانب سے حاجی میر زابد علی ریکی نے ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ،نصروئی ریکی قبیلے کے سفید ریش و میر معتبرین سے مشاورت کرکے آپکو آگا کرینگے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات