Live Updates

پاکستان کے اشعب عرفان نے سائوتھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل جیت لیا

فائنل میں ملائیشیا کے ڈنکن لی کو تین صفر سے شکست

ہفتہ 24 مئی 2025 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)پاکستان کے اشعب عرفان نے ساو?تھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں اشعب عرفان نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو تین صفر سے شکست دی۔

(جاری ہے)

نو ہزار ڈالر انعام رقم والی چیمپئن شپ میں اشعب نے بغیر کوئی گیم ہارے اپنی برتری ثابت کی۔اشعب کی کامیابی کا اسکور گیارہ آٹھ، دس بارہ اور گیارہ نو رہا، یہ مجموعی طورپر اشعب کا چھٹا ٹائٹل ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات