Live Updates

ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ؛ پاکستان کی بانوکوثر نے بھارتی حریف کو ہراکرگولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی جوجِٹسو ٹیم نے اردن میں جاری ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 25 مئی 2025 19:32

ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ؛ پاکستان کی بانوکوثر نے بھارتی حریف کو ہراکرگولڈ ..
عمان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) پاکستان کی بانو کوثر نے ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف کو شکست دیکرگولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی جوجِٹسو ٹیم نے اردن میں جاری ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے بھارت سمیت کئی مضبوط حریفوں کو شکست دی، ایونٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بانو بٹ نے خواتین کے مقابلے میں جوجِٹسو کی 48 کلوگرام کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑی رچا شرما کو فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

بتایا گیا ہے کہ چیمپئن شپ کے پہلے دن پاکستان کے ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے ڈوو مینز کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، اس کے علاوہ اسراء وسیم اور کائنات عارف نے ڈوو ویمنز کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے لیے دن کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا، پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف تمغے نہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی ایتھلیٹس عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں، ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے اور ان کامیابیوں کا سہرا کوچز، کھلاڑیوں اور تمام سپورٹ اسٹاف کی محنت کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاکستان اور ساؤتھ ایشین ریجنل جوجِٹسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل طارق علی نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابیاں جنوبی ایشیاء اور خاص طور پر پاکستان میں جوجِٹسو کے فروغ کا ایک بڑا قدم ہے، ہماری خواتین اور نوجوان کھلاڑیوں نے جس جذبے اور حوصلے کے ساتھ میدان میں کارکردگی دکھائی، وہ قابلِ فخر اور قابلِ تقلید ہے۔                             
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات