Live Updates

پی ایس ایل 10: فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ

پی سی بی کی جانب سے تاحال باضابطہ طور پر ریزرو ڈے رکھنے کا اعلان نہیں کیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 25 مئی 2025 14:33

پی ایس ایل 10: فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں طوفانی بارشوں کے باعث پی ایس ایل 2025ء کے فائنل کیلئے ایک اضافی دن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کو یکساں موقع فراہم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

 

گزشتہ روز لاہور میں تیز ہواؤں کیساتھ طوفافی بارشیں ہوئی جس کے سبب گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 فائنل کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔

 
پی ایس ایل 10 کے فائنل میں آج ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ 
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل کیلئے ایک ریزرو ڈے رکھا گیا ہے کہ اگر بارش کے باعث کھیل مکمل نہ ہوسکا تو اگلے روز وہیں سے کھیل کو دوبارہ مکمل کیا جاسکے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے باضابطہ طور پر پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔                                                                                   
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات