Live Updates

بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیاں، آسٹریلیا کے سابق باؤلر پاکستان کے بولنگ کوچ مقرر

اتوار 25 مئی 2025 11:50

بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیاں، آسٹریلیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء) بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عارضی طور پر نئے باؤلنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات کر دیئے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ منیجر، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مقرر، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے باؤلنگ کوچ اور محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، عمران اللہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم تجزیہ کار کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جبکہ ڈاکٹر علی مصطفیٰ ٹیم اینالسٹ، ارتضیٰ کمیل سکیورٹی منیجر اور سید نعیم احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20 مئی کو اپنی ویب سائٹ پر بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور اسٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔کوچنگ میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6 جون شام 5 بجے تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے، تاہم اسوقت تک عارضی طور پر بنگلادیش کیخلاف سیریز میں حنیف ملک اور ایشلے نوفکے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات