
اسکردو،گجرات کے 4 لاپتا سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں دریائے سندھ کے قریب سے مل گئیں
اسکردو کے استک علاقے تک کئی حادثات ہو چکے، گاڑیاں دریائے سندھ میں جا گرتی ہیں ، رپورٹ
ہفتہ 24 مئی 2025 20:40
(جاری ہے)
اہل خانہ کے مطابق 36 سالہ وسیم شہزاد، 20 سالہ عمر احسان دونوں کزنز تھے، جن کا تعلق کوٹ گکّہ نزد منگووال سے تھا، 23 سالہ سلمان نصراللہ سندھو جاسوکی گاؤں سے اور 23 سالہ عثمان ڈار سروکی سے تعلق رکھتے تھے، یہ چاروں دوست 13 مئی کو گلگت پہنچے تھے۔
ڈی آئی جی گلگت رینج راجا مرزا حسن نے بتایا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق چاروں دوستوں نے 15 مئی کو ہنزہ سے اسکردو کا سفر شروع کیا تھا، راستے میں وہ گلگت کے دنیور علاقے میں قراقرم کے قریب ایک ہوٹل میں رکے تھے۔چاروں نے 16 مئی کو اسکردو کے لیے اپنا سفر دوبارہ شروع کیا اور تب سے ان کے موبائل فون بند آرہے تھے۔راجا مرزا حسن نے بتایا کہ لاپتا دوستوں کی آخری لوکیشن جگلوٹ، گلگت میں تھی، ان کے منصوبے کے مطابق وہ استک، اسکردو پہنچنا چاہتے تھے، لیکن ہفتے تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس اور ریسکیو 1122، جگلوٹ سے استک تک، جگلوٹ-اسکردو روڈ پر مل کر لاپتا دوستوں کو تلاش کر رہے تھے، یہ سڑک دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ گزرتی ہے، جہاں ان دنوں پانی کا بہاؤ نہایت خطرناک ہے۔ایک لاپتا نوجوان کے والد نے بتایا کہ ان سے 16 مئی کو آخری بار رابطہ ہوا تھا، انہوں نے گلگت بلتستان حکومت، چیف سیکریٹری اور آئی جی پی سے اپیل کی تھی کہ ان کے بیٹے اور دوستوں کو تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔پولیس اور ریسکیو 1122 لاپتا دوستوں کی گلگت اور اسکردو میں دریائے سندھ کے ساتھ جگلوٹ سے استک تک تلاش جاری رکھے ہوئے تھے، ریسکیو 1122 کی گلگت ٹیم نے 16 مئی کو لاپتا ہونے کے بعد سے ہی سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔یہ آپریشن عالم پل سے شانگس کے علاقے تک مختلف مقامات پر جاری رہا، جب کہ اسکردو میں بھی ریسکیو 1122 ٹیم تلاشی میں مصروف ہے، دورانِ آپریشن ریسکیو اہلکاروں نے پولیس چیک پوسٹس سے سیاحوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات حاصل کیں اور مقامی ہوٹل مالکان اور علاقہ مکینوں سے بھی معلومات اکٹھی کیں۔انہوں نے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں دوربینوں کی مدد سے ممکنہ حادثاتی مقامات کی بھی تلاش کی۔بلتستان روڈ پر بالخصوص گلگت کے جگلوٹ سے اسکردو کے استک علاقے تک کئی حادثات ہو چکے ہیں، جہاں گاڑیاں دریائے سندھ میں جا گرتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
-
بلاول بھٹو کا گھوٹکی کے سابق صدر اجمل ڈھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے اس طرز کی مہم چلاتے ہیں ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری
-
سپریم کورٹ ، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت (کل) تک ملتوی
-
عمران خان نے جس طرح جیل میں زندگی گزاری کبھی سوچا نہیں تھا، جاوید ہاشمی
-
جہانگیرخان ترین کا باجوڑ، بونیر اور سوات کے سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی لانا چاہتے ہیں۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری ملک نیک محمد خان داوڑ کا ضلع بونیر کے بعد سوات کا دورہ
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کاگلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
وزیرریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس، ریلوے آپریشن کو مزید موثر اور فعال بنانے کیلئے اہم فیصلے
-
بلاول بھٹو زرداری کی جیالوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.