کوہلو انسانی ضمیر کوجھنجھوڑ دینے والا واقعہ انصاف مانگنے والا بھائی گرفتار، کمسن بہن تاحال لاپتہ

ہفتہ 24 مئی 2025 21:05

) کوہلو(آن لائن) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ منظرعام پر آگیا جہاں ایک مقروض باپ کی کمسن بیٹی کے مبینہ اغوا کے بعد اس کے بھائی کو محض عدالت سے انصاف مانگنے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاندان نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ بچی کو غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا گیا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسے باحفاظت پیش کیا جائے عدالت نے فوری طور پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مغوی کمسن بچی کو عدالت میں پیش کیا جائے تاہم اس عدالتی حکم کے بعد جو کچھ ہوا وہ ہر ذی شعور کو ہلا کر رکھ دینے کے لیے کافی ہے پولیس نے بچی کی بازیابی کے لیے عدالت جانے والے کمسن بھائی کو ہی گرفتار کر لیا اور اس پر پرانے مقدمے کا الزام لگا کر حوالات میں بند کر دیایہ واقعہ اس وقت اور بھی سنگین ہو جاتا ہے جب متاثرہ خاندان پہلے ہی خدشہ ظاہر کر چکا تھا کہ اگر وہ آواز اٹھائیں گے تو پولیس کی جانب سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جائے گاعدالت سے انصاف مانگنے پر ایک کمسن مدعی کو گرفتار کرنا نہ صرف قانونی و اخلاقی اقدار کی پامالی ہے بلکہ یہ ریاستی اداروں کی ساکھ پر بھی سنگین سوالات اٹھاتا ہیعوامی و سماجی حلقوں نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی بچی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور کمسن مدعی پر انتقامی کارروائی کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔