Live Updates

کیو اسکول ایشین اوشیانا ٹورنامنٹ: پاکستان کے بابر مسیح نے بھارتی حریف کو ہرادیا

ہفتہ 24 مئی 2025 21:15

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)کیو اسکول ایشین اوشیانا ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بابر مسیح نے بھارتی سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیو اسکول ایشین اوشیانا ٹورنامنٹ میں قومی کھلاڑی نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے دی۔بنکاک میں پاکستان کے کیوسٹ بابر مسیح نے بھارت کے پنکج ایڈوانی 1-4 فریم سے شکست دی۔اسنوکر پروفیشنل سرکٹ میں ٹورنامنٹ کے پہلی دوسری پوزیشن والے کھلاڑی کو انٹری ملے گی، بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی تین بار آئی بی ایس ایف عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات