سعد بن منور نے ماؤنٹ ایورسٹ کو شمالی راستے سے چڑھ کر تاریخ رقم کی ہے، کرار حیدری

ہفتہ 24 مئی 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) پاکستان کے پہلے اور واحد سعد بن منور نے ماؤنٹ ایورسٹ (8,848.86 میٹر) کو شمالی راستے سے چڑھ کر تاریخ رقم کی ہےجو انہیں دنیا کے ممتاز کوہ پیماؤں میں شامل کرتا ہے۔پاکستان الپائن کلب (اے سی پی) کے سیکریٹری کرار حیدری کے مطابق ایورسٹ کی اس چڑھائی سے پہلے وہ ماؤنٹ ایکنکاگوا کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی تھےجو ایشیا کے باہر سب سے بلند پہاڑ ہے۔

(جاری ہے)

ان کی قیادت میں ہونے والی مہمات اور کوہ پیمائی پر لکھی جانے والی کتابیں ایک نئی نسل کو حوصلہ دیتی ہیں۔24 مئی 2025 کو ایورسٹ نارتھ ایکسپڈیشن ٹیم جو آئی میجن نیپال کے زیر اہتمام تھی گزشتہ روز کامیابی کے ساتھ چوٹی تک پہنچی۔ سعد بن منور ان نو کوہ پیماؤں میں شامل تھے جنہوں نے چوٹی سر کی ۔یہ شاندار کامیابی نہ صرف سعد کے لیے ذاتی فتح ہے بلکہ پاکستان کی کوہ پیمائی کمیونٹی کے لیے بھی ایک فخر کا لمحہ ہے۔پاکستان الپائن کلب کلب نے سعد بن منور کو ان کی جرات، عزم اور بلند ترین پہاڑوں کی چڑھائی میں غیر معمولی خدمات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔