اسلام آباد میں غیر قانونی انڈور شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن کا دوسرا روز، 16 شیشہ کیفے سیل ،10 افراد گرفتار

اتوار 25 مئی 2025 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی انڈور شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوسرے روز کارروائی کرتے ہوئے 16 شیشہ کیفے سیل کرکے 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے اپنے ایریاز میں بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں،شہر بھر میں کاروائیوں میں 16 کیفے سیل اور 10 افراد کوگرفتار کر لیا ۔

اے سی سٹی کی جانب سے ایف سیون میں دو معروف کیفے سیل کئے۔

(جاری ہے)

اے سی رورل نے سوک سینٹر میں چار شیشہ کیفے سیل کرکے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔اے سی شالیمار نے ای الیون میں 6 کیفے سیل اور 6 افراد گرفتار کیے۔اے سی انڈسٹریل ایریا کی جانب سے 4 شیشہ کیفے سیل کیے گئے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت انڈور شیشہ کیفے چلانے کی اجازت نہیں ہے، آؤٹ ڈور شیشہ کیفے کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سے پرمٹ لینا لازمی ہے۔ترجمان کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو بھی شیشہ دینا ممنوع ہے۔ڈی سی اسلام آباد کی احکامات پر آئندہ بھی بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :