Live Updates

وزیراعلی پنجاب کاتیز آندھی اور بارش کے سبب حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اتوار 25 مئی 2025 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اتوار کے روز جاری اپنے تعزیتی پیغام میںانہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو بحالی و امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلی مریم نواز نے پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ شدید موسمی حالات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات