سرگودھا میں قتل اور دیوار گرنے سمیت واقعات میں چار افراد جاںبحق

اتوار 25 مئی 2025 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)سرگودھا میں قتل اور دیوار گرنے سمیت واقعات میں چار افراد جاںبحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کمر مشانی میں معمولی تلخ کلامی پر چاقو کے وار کر کے نوجوان نوید خان دھنائی خیل وانڈھا غازی وال کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

قصبہ پپلاں کے علاقہ میں گھر کی دیوار گرنے سے دیوار کے نیچے دب کر ایک 60 سالہ عورت نصرت بی بی جاں بحق ہو گئی۔سرگودھا میانوالی روڈ پر جوہرآباد کے قریب مسافر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر شیر محمد اور اس کی بیوی جاں بحق ہو گئے۔جبکہ مکڑوال گلاخیل کول مائن پر کوئلہ لوڈ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے حادثہ میں ڈرائیور جناب گل شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔