
پی ٹی آئی میں مایوسی قیادت نے خود پھیلائی ہے، مزاحمتی طاقت کوخود ہی تحریک انصاف نے پارہ پارہ کیا، شیر افضل مروت
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خلاصی صرف احتجاج کے ذریعے ہو سکتی ہے، موجودہ قیادت احتجاج سے کتراتی ہے، عمران خان کو اندازہ ہو گیا ان کی قیادت کے تلوں میں تیل نہیں، رکن قومی اسمبلی کی گفتگو
فیصل علوی
پیر 26 مئی 2025
10:11

(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کوغلط اوربدنیتی پرمبنی فیصلوں سے پاک کرنا ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کوجیل میں رکھنے سے استحکام نہیں آئےگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سب لوگ قیادت کے کمپرومائز ہونے کا واویلا کر رہے تھے مگر حقیقت یہ ہے کہ قیادت بد نیتی پر فیصلے کر رہی تھی۔ شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور صوبائی قیادت پر شدید تنقید کی تھی۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھاکہ ہم عدالتوں کے چکر لگاتے لگاتے تھک چکے ہیں مگر صوبائی حکومت کا حال یہ ہے کہ کسی فیصلے پر نہیں پہنچتی صرف کیسز چل رہے تھے۔نااہل اور بزدل لوگوں کو پارٹی کی باگ ڈور دی گئی تھی یہی وجہ ہے کہ ہمارے تمام احتجاجی اقدامات ناکامی کا شکار ہوئے تھے۔ شیرافضل مروت نے خیبرپختونخوا ہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ صوبائی حکومت کی ہر طرف کوتاہی ہی کوتاہی تھی۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا ہ کو اس صورتحال پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈیڑھ سال سے ہائی کورٹ کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر ضمانتیں نہیں ہو رہی ہیں۔ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی چیئرمین پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیاتھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے پارلیمانی کمیٹی کی بے توقیری کی تھی۔ انہوں نے جو الزامات لگائے ہیں ان پر آرمی چیف کو نوٹس لینا چاہیے۔ ایسے افراد پی ٹی اے کے چیئرمین جیسے اہم عہدے کیلئے نااہل ہیں۔شیر افضل مروت نے ایمل ولی خان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی کے ساتھ ذاتی اختلافات اپنی جگہ لیکن چیرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے ان کے مطالبے کی مکمل تائید کی تھی۔شیر افضل مروت نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاجی تحریک صرف اہل قیادت ہی چلا سکتی ہے یہ موجودہ قیادت کے بس کی بات نہیں تھی۔
مزید اہم خبریں
-
دوحہ اجلاس: اسرائیل کے خلاف تمام قانونی اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ
-
عمرشاہ کی انتقال سے پہلے اپنے بھائی احمد کے ہمراہ چاچو سے فرمائش کی آخری ویڈیو وائرل
-
پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
-
اسرائیل ہرگز امن نہیں چاہتا‘ حملوں کی محض مذمت کافی نہیں اب راستہ روکنا ہوگا، وزیرخارجہ
-
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے‘مریم نوازشریف
-
حکومت سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، شرجیل میمن
-
وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری
-
کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت
-
’’امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے‘‘ وزیراعظم کا امیرِ قطرسے ملاقات میں اظہارِیکجہتی
-
توشہ خانہ کیس؛ عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف گواہی کیلئے 2 فوجی افسران کو طلب کرلیا گیا
-
کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان
-
گڈو اورسکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.