پشاور میں موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ویئر ہاؤس میں آتشزدگی سے کئی گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں

پیر 26 مئی 2025 10:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) پشاور میں موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ویئر ہاؤس میں آتشزدگی سے کئی گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ پشاور میں موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں وئیر ہائوس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی 4فائر ویکلز اور 1ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں جہاں ریسکیو کے فائر فائٹرز نے فوری طور پر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ،ترجمان ریسیکو 1122بلال احمد فیضی کے مطابق کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :