عراق وایران میں دواہم قیدیوں کی رہائی پر پیشرفت

عراق اسرائیلی محققہ کے بدلے پاسداران انقلاب کے رکن کورہاکریگا،ذرائع

پیر 26 مئی 2025 12:11

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بغداد میں 2023 میں اغوا ہونے والی اسرائیلی-روسی محققہ الیزابیتھ تسورکوف کی رہائی کے بدلے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک رکن محمد رضا نوری کی رہائی پر مذاکرات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نوری کو ایک امریکی شہری کے قتل کے الزام میں عراق میں گرفتار کیا گیا تھا۔عراق کے ایران نواز گروہوں سے قریبی سمجھی جانے والیالرابعہ" ٹی وی نیٹ ورک نے بتایا ہے کہ اس ممکنہ معاہدے کے تحت ایک اور ایرانی قیدی اور چھ دیگر زیرِ حراست افراد کو بھی رہا کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تبادلہ ایک ہفتے سے دس دن کے اندر عمل میں آ سکتا ہے۔