Live Updates

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا عید الاضحٰی پر مختلف شہروں سے پانچ عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پیر 26 مئی 2025 16:36

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا عید الاضحٰی پر مختلف شہروں سے پانچ عید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) عید الاضحٰی کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں سے پانچ عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی سپیشل ٹرین رواں سال 2 جون کو کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے دوپہر 1بجے روانہ ہو کر براستہ مین لائن ملتان،ساہیوال سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 10بجے لاہور پہنچے گی جبکہ دوسری ٹرین 3جون کو کوئٹہ سے پشاور کیلئے دن 10بجے روانہ ہو کر براستہ مین لائن ملتان،ساہیوال سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 10بجکر 30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی،اسی طرح تیسری سپیشل ٹرین 3جون کو لاہور سے کراچی کیلئے شام 5بجے روانہ ہو کر براستہ مین لائن سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2بجے کراچی کینٹ سٹیشن پہنچے گی جبکہ چوتھی سپیشل ٹرین3جون کو کراچی کینٹ سے راولپنڈی کیلئے رات 7بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر براستہ شور کوٹ،فیصل آباد اور لالہ موسی سے ہوتی ہوئی تیسرے روز رات 1بجکر 15منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

اسی طرح آخری اور پانچویں عید اسپیشل ٹرین4 جون کو کراچی کینٹ سے لاہور کیلئے رات7بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر براستہ مین لائن ملتان،فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 5 بجکر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات