عمرایوب کی عبوری ضمانت میں27 جون تک توسیع،حاضری معافی منظور

پیر 26 مئی 2025 16:45

عمرایوب کی عبوری ضمانت میں27  جون تک توسیع،حاضری معافی منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کے درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں27 جون تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے وکلا کی جانب سے عمر ایوب کی بیماری کی بنیاد پر حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے،عمر ایوب کے خلاف پولیس تھانہ سرور روڈ اور تھانہ شادمان میں مقدمات درج ہیں ۔