Live Updates

سرینگر میں لاپتہ ہونے والے نوعمر لڑکے کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

پیر 26 مئی 2025 16:49

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیرکے گرمائی دار الحکومت سرینگر میں تین دن قبل لاپتہ ہونے والے نوعمر لڑکے کی لاش پیر کی صبح شہر کے علاقے نورباغ میں دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ لڑکا 22 مئی کو نورباغ سرینگر سے لاپتہ ہوا تھا جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس کی نعش دریائے جہلم سے چوچن فقیر، ٹکنورہ پورہ نورباغ کے قریب برآمد ہوئی۔عہدیدار کے مطابق نعش کو ریت نکالنے والے مزدوروں نے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس کی شناخت13سالہ عنایت احمد ساکن پلہ پورہ، گوری پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات