کراچی میں شہری نے ایک اور ڈاکو کو گولی مار دی

پیر 26 مئی 2025 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) شہید ملت روڈ پر شہری نے فائرنگ کرکے ایک مبینہ ڈاکو کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اس موقع پر ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروزآباد شہید ملت روڈ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 3 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ شہری نے انہیں دیکھ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار شہری نے فرار ہونے والے ملزمان کا پیچھا کرکے ایک ڈاکو کو گولی مار دی، فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔