مظفرگڑھ ،حکومت پاکستان کا سفارتی وفد کی سربراہی بلاول بھٹو کو دینا خوش آئند ہے،ندیم افضل چن

پیر 26 مئی 2025 19:26

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ندیم افضل چن نے مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 271 سید جمیل شاہ بخاری کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان کے سفارتی وفد کی سربراہی بلاول بھٹو زرداری کو دینا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ملکی وغیر ملکی زرائع ابلاغ پر پاکستان کے حقائق پرمبنی موقف کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ورکرز کی سب سے بڑی قدردان جماعت ہے، حکومت میں ہوں یا اہوزیشن میں ورکرز کو باعزت مقام دلانا فرض سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سید جمیل بخاری پارٹی کا قابل قدر قیمتی اثاثہ ہیں،