Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کے بیوٹیفکیشن احکامات کے تحت کلاک ٹاور اور آٹھوں بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز

پیر 26 مئی 2025 19:26

وزیراعلیٰ پنجاب کے بیوٹیفکیشن احکامات کے تحت کلاک ٹاور اور آٹھوں بازاروں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پاکستان کے صنعتی دل فیصل آباد کی خوبصورتی کیلئے عملی کوششیں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کلاک ٹاور اور آٹھوں بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا، گھنٹہ گھر اور آٹھوں بازاروں کا انفراسٹرکچر بہتر کرکے بیوٹیفکیشن کے احکامات پر انتظامیہ متحرک ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بازاروں کی بیوٹیفکیشن بارے اجلاس میں پلان کا جائزہ لیا گیا۔ گھنٹہ گھر سمیت آٹھوں بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،میونسپل کارپوریشن ودیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل آباد کو خوبصورت اور سرسبز وشاداب دیکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحصیلوں میں بھی خوبصورتی کے حوالے سے معیاری پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات