گورنرفیصل کریم کنڈی سے سابق وفاقی وزیر میرچنگیز جمالی کی ملاقات

پیر 26 مئی 2025 22:33

گورنرفیصل کریم کنڈی سے سابق وفاقی وزیر میرچنگیز جمالی کی ملاقات
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اورپاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر میرچنگیز جمالی نے پیر کو کوئٹہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق ترجمان حیات خان اچکزئی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے تنظیمی امورسمیت ملک و صوبے کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔