وزیراعظم شہباز شریف کی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نومنتخب امیر سینیٹر حافظ عبد الکریم کو مبارکباد

پیر 26 مئی 2025 22:54

وزیراعظم شہباز شریف کی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نومنتخب امیر ..
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینیٹر حافظ عبد الکریم کو مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سینیٹر حافظ عبد الکریم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔