Live Updates

سرینگر ،لاپتہ نوعمر لڑکے کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

پیر 26 مئی 2025 22:57

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے گرمائی دار الحکومت سرینگر میں تین دن قبل لاپتہ ہونے والے ایک نوعمر لڑکے کی لاش پیر کی صبح شہر کے علاقے نورباغ میں دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ لڑکا 22 مئی کو نورباغ سرینگر سے لاپتہ ہوا تھا جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے تلاشی مہم شروع کی۔انہوں نے کہا کہ اس کی نعش دریائے جہلم سے چوچن فقیر، ٹکنورہ پورہ نورباغ کے قریب برآمد ہوئی۔عہدیدار کے مطابق نعش کو ریت نکالنے والے مزدوروں نے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس کی شناخت13سالہ عنایت احمد ساکن پلہ پورہ، گوری پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات