Live Updates

فیصل کریم کنڈی کی صوبے کے مختلف علاقوں میں افواجِ پاکستان کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کی تعریف

پیر 26 مئی 2025 23:05

فیصل کریم کنڈی کی صوبے کے مختلف علاقوں میں افواجِ پاکستان کی کامیاب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے مختلف علاقوں میں افواجِ پاکستان کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج نے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور خیبر کے علاقوں میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارت کی پشت پناہی سے سرگرم خوارج کے نو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

(جاری ہے)

کارروائیوں میں بالترتیب چار، دو اور تین دہشت گرد مارے گئے تھے ،گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے نہ صرف دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا بلکہ پورے خطے کے امن کو یقینی بنایا۔ انہوں نے انٹیلی جنس اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ خوارج جیسے عناصر، جو بھارتی سرپرستی میں ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں، ان کا عبرتناک انجام پوری قوم کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنے دشمنوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے ان کارروائیوں میں حصہ لینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات