Live Updates

دل کی بیماری میں مبتلا بھارت سے بغیر علاج واپس آئے 9 سالہ عبداللّٰہ کی سرجری کردی گئی

پیر 26 مئی 2025 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)بھارت سے بغیر علاج واپس آنے والے دل کی پیدائشی بیماری میں مبتلا 9 سالہ بچے عبداللّٰہ کی اوپن ہارٹ سرجری کردی گئی۔بچوں کے والد شاہد علی نے بتایا کہ عبداللّٰہ کی آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سرجری کردی گئی۔

(جاری ہے)

شاہد علی نے بتایا کہ عبداللّٰہ کی 7 سالہ بہن منسا کی انجیو پلاسٹی کردی گئی، اوپن ہارٹ سرجری 6 ماہ بعد کی جائے گی، آرمی چیف، وفاقی وزیر صحت و دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔خیال رہے کہ دل کی پیدائشی بیماری میں مبتلا بچوں کو لے کر ان کے والدین علاج کیلئے بھارت لے کر گئے تھے، پہلگام حملے کے بعد بھارت نے دونوں بچوں کو بغیر علاج واپس بھیج دیا تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات