سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے امتیاز شیخ کی د ہری شہریت کے الزام میں نااہلی کی درخواست کی سماعت 3 جون تک ملتوی

منگل 27 مئی 2025 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) الیکشن کمیشن نے پی پی 115 لاہور سے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے امتیاز شیخ کی د ہری شہریت کے الزام میں نااہلی کی درخواست کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔منگل کو امتیاز شیخ کے خلاف درخواست کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

امتیاز شیخ کی د ہری شہریت کے خلاف رشدہ لودھی اور نعیم شہزاد نے درخواست دائر کی ہے۔رکن پنجاب اسمبلی امتیاز شیخ کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میرے موکل دوہری شہریت ترک کر چکے ہیں۔الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت ترک کرنے کی دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔