Live Updates

اوگرا کا آئل اینڈ گیس شعبہ کو ڈیجیٹلائز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ،جامع ای لائسنسنگ سسٹم کا آغاز

منگل 27 مئی 2025 17:01

اوگرا کا آئل اینڈ گیس شعبہ کو ڈیجیٹلائز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ،جامع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) اوگرا نے آئل اینڈ گیس شعبہ کو ڈیجیٹلائز کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے با ضابطہ طور ایک جامع ای لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا۔ ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی)کے تعاون سے تیار کردہ نظام سے اس انڈسٹری سے منسلک تمام شعبے، بشمول گیس، آئل ، ایل این جی ، سی این جی، ایل پی جی اور ریفائنریز مکمل طور پر ڈیجیٹائر ڈلا ئسنسنگ سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس پلیٹ فارم کو لانچ کرنے کا مقصد نا صرف لائسنز کے حصول یا تجدید کے عمل کو آسان اور تیز کرنا ہے بلکہ انرجی کے شعبے میں مڈ سٹریم اور ڈاؤن سٹریم جیسی اہم کاروباری مارکیٹ میں شفافیت اور بہترین کار کردگی کو ہر صورت یقینی بناتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان اوگرا نے کہا یہ لانچ ڈیجیٹل گورننس کی جانب ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ کاغذی کارروائی کو کم اور تیز تر پروسینگ کو فعال کرکے ہم نہ صرف درخواست دہندگان اور سرمایہ کاروں کی سہولت کو بہتر بنارہے ہیں بلکہ پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک پر ان کے اعتماد کو بھی تقویت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نئے اور جدید سسٹم کے ذریعہ صارفین نا صرف کہیں سے بھی آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے بلکہ اس کی پیشرفت رئیل ٹائم ٹریک کرنے کے ساتھ ساتھ منظوری کے ایک منظم عمل سے مستفید ہو سکیں گے۔ مزید برآں انرجی سکیورٹی میں فروغ کی وجہ سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ملک میں توانائی کے منظر نامہ پر گہر ا مثبت اثر ڈالے گا۔ صارفین آن لائن اپلائی کرنے کے لئے اوگرا کے ای لائسنسنگ پورٹلhttps://elicence.ogra.org.pk/login پر وزٹ کر سکتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات