عرفان محسود کے مزید چار گینیز ورلڈ ریکارڈز اپرووڈ ہوگئے،ایک ناروے اور تین اٹلی کے گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑے

منگل 27 مئی 2025 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)عرفان محسود کے مزید چار گینیز ورلڈ ریکارڈز اپرووڈ ہوگئے،ایک ناروے اور تین اٹلی کے گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑے۔

(جاری ہے)

80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ہاتھ کے انگلیوں کے ساتھ 35 پش اپس کرکے ناروے کے 32 پش اپس کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا،عرفان محسود150 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہے،عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پے سب زیادہ 70 ریکارڈز بنا چکا ہے،عرفان محسود نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 40 ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں،عرفان محسود اب تک 100 پاونڈ، 80 پاونڈ، 60 پاونڈ اور 40 پاونڈ وزن کے ساتھ سب سے زائد ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے،عرفان محسود مارشل پش اپس، سکواٹس، جمپنگ جیکس، سٹیپ اپس، نی سٹرائکس، ایلبو سٹرائکس، سائد جمپس، ہائی جمپس، سٹار چمپس وغیرہ کے ریکارڈز بنائے ہیں،عرفان محسود اب تک 20 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکا ہیںجن میںامریکہ، برطانیہ، انڈیا، چائنا، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، سپین، اٹلی، لبنان، مصر، عراق، پاکستان شام شامل ہیں،عرفان محسود کے 20 شاگرد بھی گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں،عرفان محسود 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی حاصل کر چکے ہیں۔