۸ ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری سے آسٹریا کی4مرتبہ اولمپئن اور ورلڈ جوڈومیڈلسٹ سبرینہ فلز موزرکی ملاقات

/سبرینہ کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں،سبرینہ کراچی سے کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکل پر سفر کررہی ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب پاکستان آکر ناقابل یقین پیار ملاہے،پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں، پنجاب میں سپورٹس کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، سبرینہ فلز موزر

منگل 27 مئی 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری سے آسٹریا کی4مرتبہ اولمپئن اور ورلڈ جوڈو میڈلسٹ سبرینہ فلز موزرنے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی ہے ،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،سبرینہ فلز موزرجوڈو فارپیس انیشیٹیوکے تحت پاکستان کا دورہ کررہی ہیں،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ سبرینہ کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں،سبرینہ کراچی سے کے ٹو بیس کیمپ تک سائیکل پر سفر کررہی ہیں،سبرینہ کی سپورٹس کی خدمات سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

ورلڈ جوڈو میڈلسٹ سبرینہ فلز موزر نے اس موقع پرکہا ہے کہ پاکستان آکر ناقابل یقین پیار ملاہے،پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں، پنجاب میں سپورٹس کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، سبرینہ فلز موزر نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے جوڈو کے فروغ کیلئے پاکستان کے کئی شہروں میں ٹریننگ کیمپس میں لگائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ورلڈ جوڈو میڈلسٹ سبرینہ فلز موزرنے پنجاب گیمز اور قائد اعظم گیمز کی پنجاب کی ٹرافیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں،اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم،حفیظ بھٹی ودیگر بھی موجود تھے،سبرینہ فل موزر نے ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔