
مسلسل ویکسی نیشن مہمات سے پولیو کیسز میں 99 کمی آئی، صدر زر داری
جانیں قربان کرنے والے پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آصف علی زر داری
منگل 27 مئی 2025 20:05
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ اس مہم میں 4 لاکھ سے زیادہ ورکرز ہمارے شہروں، دیہاتوں اور دور دراز وادیوں میں گھر گھر جا کر زندگی بچانے والے پولیو کے قطرے پلائیں گے، ہماری اس مہم کا مقصد پولیو کا مکمل خاتمہ اور قوم کا صحت مند مستقبل یقینی بنانا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز کے لئے اپنے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو یہ زندگی بخش قطرے ضرور پلوائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں ویکسین سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوگا، میں اساتذہ، علمائے کرام اور کمیونٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مقصد کی حمایت کریں، غلط فہمیوں کا خاتمہ کریں اور لوگوں میں اعتماد پیدا کریں۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ لوگوں میں آگاہی پیدا کرے کہ پولیو ویکسین محفوظ، موثر اور ہمارا سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں اپنی بیٹی اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مکمل حمایت کرتا ہوں جن کی جدوجہد اور موثر مہم نے پولیو کے خلاف جنگ کو تیز کیا، آصفہ بھٹو زرداری کی والدین، ذی اثر سماجی شخصیات اور نوجوانوں سے اپیل ہمیں یاد دلاتی ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ 90 کی دہائی سے اب تک پاکستان نے پولیو کے خلاف شاندار پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے نوشکی میں پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں ان بہادر پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ہر بچے تک پہنچنے کے لیے اپنی جانوں کا خطرہ مول لیتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسلسل ویکسی نیشن مہمات، موثر نگرانی، ہیلتھ ورکرز کی جرات کے نتیجے میں پولیو کیسز میں 99 فیصد سے زائد کمی آئی ہے، پولیو کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، 2024ئ میں پولیو کیسز میں اضافہ اس بات کا عندیہ ہے کہ ہمیں اپنی کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقے اور نقل مکانی کرنے والوں تک رسائی اب بھی ایک چیلنج ہے، ہمیں ویکسی نیشن کی شرح کو بلند سطح پر برقرار رکھنا ہوگا تاکہ وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو پولیو سے پاک بنا سکتے ہیں، آئیں، ہر بچے کو ویکسین دیں اور اپنی قوم کو اس مفلوج کر دینے والے وائرس سے بچائیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.