پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی دبئی میں پاکستانی فلمی ستاروں کے اعزاز میں تقریب میں شرکت

منگل 27 مئی 2025 20:05

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قونصل جنرل حسین محمد اور پاکستانی سفارتی مشن کے ارکان کے ہمراہ دبئی میں پاکستانی فلمی فنکاروں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کو پاکستانی سینما اور فنون میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزاز دینے کے لئے دبئی میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے فنکاروں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ سفیر نے پاکستان کے بھرپور ثقافتی اور فنکارانہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے بارے میں عالمی تاثر کو تشکیل دینے میں تخلیقی صنعت کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ اس تقریب میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے سفیرِ پاکستان اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔