
محنت کشوں کیلئے محفوظ اور باوقار حالات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،لیبر کانفرنس سے مقررین کا خطاب
منگل 27 مئی 2025 20:10
(جاری ہے)
کانفرنس میں اعلی لیبر عدلیہ، سرکاری محکموں، ٹریڈ یونینز، سول سوسائٹی اور مختلف شعبوں سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
مزدور رہنمائوں شمس الرحمان سواتی، چوہدری محمد یسین، خورشید احمد، عبداللطیف نظامانی اور سلطان لالہ نے پاکستان میں محنت کشوں کے محفوظ حالات، منصفانہ اجرت اور سماجی انصاف کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ ماہ جنیوا میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل لیبر کانفرنس سمیت عالمی سطح پر پاکستانی محنت کشوں کی منصفانہ نمائندگی کو یقینی بنائے۔ مزدور قیادت نے نجکاری، بڑھتی مہنگائی اور مزدور تحریک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد بنانے پر بھی اتفاق کیا۔اختتامی سیشن میں جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے این آئی آر سی کے کردار اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مزدور تحریک کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنا اور محنت کشوں کے لیے محفوظ اور باوقار حالات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔جسٹس (ر) عبدالرسول میمن نے کہا کہ این آئی آر سی آجر اور ملازمین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے اور باہمی اعتماد کو فروغ دیتا ہے۔ محترمہ ام لیلیٰ چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن نے نشاندہی کی کہ ملک میں خواتین لیبر فورس کا حصہ صرف 24% ہے، حالانکہ وہ آبادی کا 50% ہیں۔ انہوں نے لیبر قوانین کو عالمی معیارات کے مطابق بنانے پر زور دیا۔ویمن ورکرز آرگنائزیشن کی آئمہ محمود نے کہا کہ خواتین کی ٹریڈ یونین میں شرکت محدود ہے اور انہیں فیصلہ سازی کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔ کانفرنس میں خورشید احمد نے مزدوروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔کانفرنس میں ناصر منصور، شاہد وحید، محمد نسیم را، محسن الیاس، زہرا خان اور عبدالرحمٰن عاصی سمیت ممتاز مزدور رہنمائوں نے شرکت کی۔کانفرنس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ مزدور قیادت اور انتظامیہ کو مل کر نہ صرف تنازعات کا حل نکالنا ہوگا بلکہ سماجی انصاف اور باہمی احترام کی بنیاد پر مزدوروں کے حالات بہتر بنانے ہوں گے۔ شرکا ءنے نیشنل الائنس فار سوشل جسٹس کے قیام اور آئندہ ایسے مزید مذاکروں کے انعقاد پر اتفاق کیا۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.