بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی ’’حب برسلز‘‘ کی سی ای او گریپا ازابیل سے ملاقات

منگل 27 مئی 2025 21:30

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ادارے’’حب برسلز‘‘ کی سی ای او گریپا ازابیل سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سفارتخانے کی ’’ایکس‘‘ پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برسلز ریجن کے درمیان دو طرفہ تجارت میں مزید اضافے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر رحیم حیات قریشی نے انہیں برسلز ریجن کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع سے آگاہ کیا۔\932