چیئرمین وزیراعظم یو تھ پروگرام رانا مشہور احمد خاں کی جانب سے رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

منگل 27 مئی 2025 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداران مبارکباد پیش کی ہے۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہور احمد خاں نے صدر ابوبکر بن طلعت، جنرل سیکریٹری سید ارسلان شیرازی، فنانس سیکریٹری ناصر عباس نقوی سمیت دیگر نومنتخب اراکین کو ان کی کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔

رانا مشہود احمد خاں نے سینئر نائب صدر ذوالفقار بیگ، نائب صدور عقیل انجم اور اصغر علی مبارک، جوائنٹ سیکریٹریز حافظ عبدالرحمان اور عاصم ریاض کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ رسجاایک منظم صحافتی ادارہ ہے،کھیلوں کی صحافت کو فروغ دینے میں رسجا کا کردار بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ رسجا صحافی برادری کے حقوق کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت مثبت، غیر جانب دار اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کی قدردان ہے۔ انہوںنے کہاکہ امیدہے کہ رسجا کی نئی قیادت اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو استعمال کرتے ہوئے صحافی برادری کی امنگوں پر پورا اترے گی۔ رانا مشہور احمد خاں رسجا نے نئی باڈی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور ترقی کے لیے دعا کی۔