
چینی ٹیکنالوجی نےمغرب پر سبقت حاصل کر لی، چین کا جنوبی ایشیا کا حصہ ہونا امن و استحکام کے لیے نیک شگون ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید
بدھ 28 مئی 2025 10:50
(جاری ہے)
بیجنگ سے یہاں موصولہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے چینی ٹیکنالوجی کی اہم شعبوں بشمول دفاع میں مغربی ٹیکنالوجی پر سبقت حاصل کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ چین جنوبی ایشیا کا حصہ ہے اورامن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
اپنے ابتدائی کلمات میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ عالمی طاقت کا توازن غیرمتزلزل اور ناقابل تغیر طور پر مغرب سے زوال کا شکار ہوکر مشرق کی جانب منتقل ہو رہا ہے اور دنیا ایشیائی صدی کے آغاز کے ساتھ مشرق کے عروج کا مشاہدہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے چین کی ان کاوشوں کو سراہا کہ اس نے اپنی پُر امن طاقت اور بااعتماد پارٹنر کا کردار فتح، نوآبادیات، جارحیت یا کسی ملک پر حملے کے بجائے معاشی ترقی کے ذریعے ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین جنوبی ایشیا کا حصہ ہے اور ہمارے خطے میں امن و استحکام کا ضامن بھی ہے۔مشاہد حسین نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں چین کی ترقی کی تعریف کی اور ’دی اکانومسٹ‘ کے حالیہ سرورق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین کو ’سائنسی سپر پاور‘ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے وہ جے10 سی لڑاکا طیارے ہوں، ڈیپ سیک اے آئی ہو یا الیکٹرک گاڑیاں، چین نےٹیکنالوجی کے شعبے میں مغرب پر سبقت حاصل کر لی ہے۔آئی ڈی سی پی سی کے وزیر لیو جیانچاو نے ’چینی ماڈل‘ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگرچہ چین اپنی سیاسی نظریات کو برآمد کرنے پر یقین نہیں رکھتا لیکن غربت کے خاتمے کے چینی تجربات ترقی پذیر ممالک کے لیے مفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین بھی جنوبی ایشیا کا حصہ ہے جس کے کئی ممالک اس کے ہمسائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی 14 ممالک کے ساتھ سرحدیں ہیں لیکن صرف بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعہ ہے اور چین سمجھتا ہے کہ یہ تنازعہ دونوں ممالک کے تعلقات کا واحد پیمانہ نہیں ہونا چاہیے اور اس مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی سابق چیئرمین سینیٹر نیئر حسین بخاری، سینیٹر انوشہ رحمان، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی، کئی کاروباری شخصیات اور تھنک ٹینک کے نمائندوں نے کی۔سینیٹر مشاہد حسین سید سے ایک علیحدہ ملاقات میں وزیر لیو جیانچاو نے پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں اور کامیاب دوروں کا حوالہ دیا، جن میں ان کا جون 2024 میں پاکستان کا دورہ اور حال ہی میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بیجنگ کے دورے کے موقع پر ملاقات شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے خصوصی طور پر آئی ڈی سی پی سی کے اس کانفرنس کے لیے تہنیتی پیغامات بھیجے۔مزید قومی خبریں
-
قصور،لڑکی سے ملنے کیلئے آئے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا
-
قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کیلئے ترستے رہے، جاوید ہاشمی
-
باقی لوگوں کا نہیں پتہ،فواد چوہدری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے، اہلیہ حبا فواد
-
افغانستان سے تجارتی معاہدے کے تحت زرعی اشیا پر ڈیوٹی، ٹیکسز میں رعایت کا فیصلہ
-
ایران، عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا: باجوڑ میں مارٹر شیل گھر پر گرنے سے ایک خاندان کے 4 افراد زخمی
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.