
بھارت توسیع پسندانہ عزائم کا اظہار کر رہا ہے،جوہری خطے میں طبل جنگ بجانا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے، پاکستانی سفیر
بھارتی قیادت کی اشتعال پسندی کا مقصد انتظامی خامیوں کی پردہ پوشی ہے، پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور سیزفائر کے قیام میں امریکی قیادت نے اہم کردار ادا کیا،رضوان سعید شیخ کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
بدھ 28 مئی 2025
11:15

(جاری ہے)
رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کی امریکی انتظامیہ اور کانگریس کے اہم ارکان کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں متوقع ہیں جو نہ صرف دوطرفہ تعلقات میں بہتری لائیں گی بلکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مو¿قف کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کریں گی۔
پاک بھارت کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ابھر کر دنیا کے سامنے آیا، دنیا کی توجہ کئی دہائیوں سے حل طلب مسئلے کی جانب مبذول ہوئی۔ بھارتی قیادت کی اشتعال پسندی کا مقصد انتظامی خامیوں کی پردہ پوشی ہے۔پاکستانی سفیر نے بھارت کے موجودہ طرز عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت داخلی و خارجی پالیسیوں میں ہندوتوا کے انتہا پسند اور دہشت گردانہ نظریے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سیاسی قیادت مسلسل توسیع پسندانہ اور تسلط پسندانہ عزائم کا کھلم کھلا اظہار کر رہی ہے۔پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن اپنی خودمختاری، سلامتی اور کشمیری عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستانی وفد کا یہ دورہ عالمی سطح پر پاکستان کی موثر سفارتکاری اور مسئلہ کشمیر کیلئے جاری کوششوں کا تسلسل ہے جس سے سفارتی محاذ پر مثبت نتائج کی امید کی جا رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور بیانات کا مقصد اندرونی سیاسی ناکامیوں اور انتظامی بحرانوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جوہری صلاحیت کے حامل اس حساس خطے میں بلا جواز طبل جنگ بجانا کسی طور بھی ایک ذمہ دارانہ اقدام نہیں ہو سکتا۔پاکستانی سفیر نے عالمی برادری، خاص طور پر امریکا پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے قیام اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔مزید اہم خبریں
-
گرما گرمی میں تلخی آگئی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی
-
مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ
-
’لامہ‘ جانشینی کا سلسلہ جاری رہے گا، دلائی لامہ
-
نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی،بجلی کی بنیادی قیمتوں میں ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ
-
پاکستان ہرگز دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکے گا، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، بلاول بھٹو
-
پاکستان نے دنیا کے سامنے بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم بے نقاب کردیئے
-
لکی مروت میں دہشتگردوں نے پنجاب کو گیس سپلائی کرنیوالی پائپ لائن اڑادی
-
احمد پور شرقیہ، وین میں آتشزدگی،2 طالبات جاں بحق 10زخمی
-
ایران کی یورپی ممالک کو ’تخریبی اپروچ‘ کے خلاف تنبیہ
-
اکاؤنٹ کے علاوہ کسی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر فیس میں نمایاں اضافہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کی افواہیں،پی ٹی آئی کی مولانافضل الرحمان کو منانے کی کوششیں
-
امریکہ، جاپان، بھارت اور آسٹریلیا کی نایاب معدنیات پر مشترکہ پہل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.