
پاک فوج نے ”معرکہ بنیان مرصوص“ میں اللہ کی مدد سے دشمن کو ایسا زخم دیا جو برسوں یاد رہے گا
پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے واضح پیغام کے طور پر دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا چکا ہے،فتح راکٹ سسٹم نے نہ صرف دشمن کے دفاعی نظام کو مفلوج کیا بلکہ ایک کے بعد ایک کاری ضرب لگا کر بھارتی افواج کی صفوں میں ہلچل مچا دی
فیصل علوی
بدھ 28 مئی 2025
11:30

(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق فتح راکٹ سسٹم نے نہ صرف دشمن کے دفاعی نظام کو مفلوج کیا بلکہ ایک کے بعد ایک کاری ضرب لگا کر بھارتی افواج کی صفوں میں ہلچل مچا دی۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بنیان مرصوص میں فتح راکٹ سسٹم نے فیصلہ کن کردار ادا کیا اور دشمن کے کئی اہم اہداف کو پلک جھپکنے میں تباہ کر دیا۔فضا میں دشمن کی پیش قدمی کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ زمین پر بھی دشمن کو کاری ضرب لگائی گئی جہاں پاکستان کے مقامی طور پر تیار کردہ جدید ہتھیار” فتح راکٹ سسٹم“نے اہم کردار ادا کیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق فتح راکٹ سسٹم کی کامیاب شمولیت نے معرکہ بنیان مرصوص میں فیصلہ کن برتری دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتح ون بیک وقت 8 راکٹس کے ذریعے 8 مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ فتح ٹو سسٹم جدید ایویونکس، نیویگیشن اور منفرد رفتار و پرواز زاویے کے ساتھ دشمن کے ہر وار کو بے اثر کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتح راکٹ سسٹم گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ہے، جو جدید پاکستانی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ سسٹم 140 سے 700 کلومیٹر تک دوری پر دشمن کے مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اس جدید نظام میں موجود فتح ون سسٹم بیک وقت 8 راکٹس فائر کر کے 8 مختلف اہداف کو ہدف بنا سکتا ہے جو اس کی رفتار اور ہدف پر ارتکاز کی غیر معمولی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔اسی طرح فتح ٹو سسٹم جدید ایویونکس، نیویگیشن اور منفرد رفتار و پرواز زاوئیے کے ساتھ دشمن کے ہر وار کو بے اثر کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔دفاعی ذرائع کے مطابق فتح تھری 450 کلومیٹر جبکہ فتح فور 700 کلومیٹر تک دشمن کو نشانہ بنانے کی مہارت رکھتا ہے۔ یہی نہیں اس جدید ہتھیار کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ دشمن کی ریڈار اور فضائی دفاعی لائنز کو عبور کر کے اسے اچانک اور مہلک ضرب لگاتا ہے۔دفاعی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ فتح راکٹ سسٹم جیسے جدید ہتھیار پاکستان کے دفاع کے ضامن ہیں اور دشمن کے دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ فتح سسٹم کی شمولیت نہ صرف میدان جنگ میں برتری کی علامت ہے بلکہ یہ اس امر کا ثبوت بھی ہے کہ پاکستان مقامی سطح پر جدید اور موثر دفاعی نظام تیار کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فتح راکٹ سسٹم جیسے جدید اور مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیار پاکستان کے دفاع کے ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہیں۔ معرکہ بنیان مرصوص نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب نہ صرف پوری قوت بلکہ جدید ترین صلاحیتوں سے دینے کی بھرپور اہلیت رکھتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
گلیشیئر محض برف نہیں بلکہ ذریعہ حیات ہیں، امینہ محمد
-
افریقہ میں استعماریت اور غلامی کے نقصانات کا ازالہ ضروری، گوتیرش
-
پھیپھڑوں کی متعدی بیماری کے خلاف ویکسین منظور
-
ذائقہ دار نکوٹین مصنوعات نوجوانوں میں بڑھتے نشے کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
حکومت عوام کو عید کا تحفہ دینے کیلئے تیار
-
قومیں میزائل اور بم سے نہیں فتنے کی وجہ سے تباہ ہوتی ہیں
-
غزہ: سلامتی کونسل غیر انسانی اسرائیلی اقدامات پر کارروائی کرے، عرب گروپ
-
پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، بھارتی بلا اشتعال جارحیت خطرناک رجحان ہے
-
پارلیمنٹ کا 18 سال سے کم عمر شادی کو غیر قانونی قرار دینے کا بل غیر شرعی ہے
-
یو این امدادی کوششوں میں اسرائیلی رکاوٹوں سے غزہ میں بھوک کا راج
-
عمران خان کی ضمانت کافی الحال امکان نہیں، پچھلے ہفتے کے بیانات نے معاملہ گڑبڑ کردیا
-
سیاسی لیڈرشپ 4، 5لاکھ بندہ اکٹھا کرنے کی عمران خان کو غلط معلومات دے رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.