Live Updates

پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، بھارتی بلا اشتعال جارحیت خطرناک رجحان ہے

بھارتی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور قانونی طور پر بے بنیاد ہے،بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی ناقابل تردید ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ ، خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 مئی 2025 23:12

پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، بھارتی بلا اشتعال جارحیت ..
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 30 مئی 2025ء ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، بھارتی بلا اشتعال جارحیت خطرناک رجحان ہے،بھارتی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور قانونی طور پر بے بنیاد ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کو جذبے تحقیق اور لگن سے ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید تربیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

قوم نے مادروطن کے دفاع میں فولادی دیوار کا کردار ادا کیا۔ فیلڈ مارشل نے بھارت کی بڑھتی بلا اشتعال جارحیت پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیرنے کہا کہ بھارت کی بلا اشتعال جارحیت خطرناک رجحان ہے۔

پاکستان ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیرنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیئے۔ بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور قانونی طور پر بے بنیاد ہے۔بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی ناقابل تردید ہے، دہشتگردی کے خلاف قوم کی جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا،انسداد دہشتگردی کیلئے جاری جنگ سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی آمد پر کورکمانڈرکوئٹہ نے استقبال کیا۔ 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات