
پارلیمنٹ کا 18 سال سے کم عمر شادی کو غیر قانونی قرار دینے کا بل غیر شرعی ہے
اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اس قانون کو مسترد کیا ہے، آئین پاکستان قرآن و سنت کے متصادم قانون سازی کی اجازت نہیں دیتا۔ قانون کو ہر پلیٹ فارم پر چیلنج کریں گے۔ ترجمان جےیوآئی ف اسلم غوری کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 30 مئی 2025
22:34

(جاری ہے)
قانون کو ہر پلیٹ فارم پر چیلنج کریں گے۔
یاد رہے صدر مملکت آصف علی زرداری نے 18 سال سے کم عمرکی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دئیے،قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے، نکاح یا رجسٹریشن سے قبل نکاں خواں دونوں فریقین کے شناختی کارڈز کی موجودگی کو یقینی بنائے گا، کوائف کے بغیر نکاح پڑھانے اور رجسٹریشن پر1 سال قید، 1 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔ 18 سال سے بڑی عمر کا مرد اگر کم عمر لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اسے 3 سال تک قید بامشقت ہو گی۔ بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل قومی اسمبلی میں شرمیلا فاروقی نے پیش کیا تھا جبکہ سینیٹ میں یہ بل شیری رحمان نے پیش کیا تھا۔قانون میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو علم ہو کہ کم عمر بچوں کی شادی کی جا رہی ہے تو وہ ایسی شادی کو روکنے کیلئے حکم جاری کرے گی۔ عدالت کو اطلاع دینے والا فریق اپنی شناخت چھپانا چاہے تو عدالت اسے تحفظ دیگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سینیٹ نے اسلام آباد میں کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کرلیا تھا ۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے کھنڈروں سے بلند ہوتی امید کی دھنیں
-
مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس
-
انہوں نے الیکشن چوری کا پورا پلان بنایا ہوگا، آپ لوگ چوکنا رہیں
-
حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ
-
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی تیز کردی ہے
-
بنگلہ دیشی سپورٹس جرنلسٹس کا لاہور پریس کلب کا دورہ
-
حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا
-
پاکستانی تاریخ میں قائداعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اصولوں پر کھڑے ہیں
-
اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 55 روپے کی کمی کردی
-
ایشین ایتھلیٹکس: پاکستان نے نصف صدی بعد گولڈ میڈل جیت لیا
-
بلوچستان کی محرومیوں پر توجہ دیں گے، شہباز شریف
-
یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی، ہم نے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.